’چائلڈ سولجرز پریونشن ایکٹ لسٹ‘ میں اپنا نام دیکھ کر پاکستان چراغ پا

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے چائلڈ سولجرز پریونشن ایکٹ لسٹ میں پاکستان کا نام بغیر کسی بنیاد کے شامل کیا گیا، پاکستان غیر ریاستی مسلح گروپ کی حمایت نہیں کرتا۔

پاکستان، تصویر آئی اے این ایس
پاکستان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان نے چائلڈ سولجرز پریونشن ایکٹ لسٹ میں نام شامل کرنے کے امریکی اقدام کو مسترد کردیا اور کہا کہ لسٹ میں پاکستان کی شمولیت حقیقت پسندی سے انحراف ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ لسٹ میں شامل کرنا مسترد کرتے ہیں، لسٹ میں پاکستان کا نام بغیرکسی بنیاد کے شامل کیا گیا، پاکستان غیرریاستی مسلح گروپ کی حمایت نہیں کرتا۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ادارہ بچوں کو بطورسپاہی بھرتی میں ملوث نہیں، غیر ریاستی گروہوں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کوتسلیم کیا گیا، لسٹ میں پاکستان کی شمولیت حقیقت پسندی سے انحراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ اشاعت سے پہلے امریکہ نے کسی ادارے سے رابطہ نہیں کیا، جن بنیادوں پرنتیجہ اخذ کیا گیا وہ تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں، پاکستان انسداد انسانی اسمگلنگ کے لئے عالمی سطح پرکام کے لئے پرعزم ہے۔


زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال میں متعدد انتظامی، قانون سازی کے قدم اٹھائے، جس میں انتظامی، قانون سازی میں نیشنل ایکشن پلان 25 – 2021 شامل ہے، نیشنل پلان ایف آئی اے اور یو این آفس انسداد منشیات نے مشترکہ تیار کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا انسداد انسانی اسمگلنگ کے لئے اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھایا، پاکستان2007 سے امریکا کو رضاکارانہ ٹی آئی پی رپورٹ دیتا ہے، پاکستان ٹی آئی پی رپورٹس میں پیش سفارشات پرعمل کر رہا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی ایس پی اے لسٹ پر نظرثانی کے لئے امریکی حکام سے رابطہ کیا، توقع ہے امریکہ عائد الزامات کی قابل اعتماد معلومات دے گا، پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری گفتگو کا خواہشمند ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔