پاکستان: حافظ سعید کے گھر کے باہر زوردار دھماکہ سے افرا تفری، 2 افراد ہلاک متعدد زخمی

دھماکہ لاہور کے جوہر ٹاؤن علاقہ میں ہوا ہے جہاں حافظ سعید کا گھر ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکہ اس قدر تیز تھا کہ آس پاس کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے اور دیواریں ٹوٹ گئیں۔

حافظ سعید، تصویر آئی اے این ایس
حافظ سعید، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے گھر کے باہر زوردار دھماکہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کے مطابق پاکستان کے جوہر ٹاؤن علاقہ میں ہوئے اس دھماکہ میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ کم و بیش ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کی رہائش گاہ ہے اور اس کے قریب ہی یہ دھماکہ ہوا ہے۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکہ اس قدر تیز تھا کہ آس پاس کے کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے اور دیواریں ٹوٹ گئیں۔

پاکستانی اخبار ڈان نیوز کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق دھماکہ میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ حملہ کس نے اور کیوں کیا۔ اس کے علاوہ حملے کے دوران حافظ سعید اپنے گھر پر تھا یا نہیں، اس سلسلے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے وہاں کئی شو روم، بینک اور اسپتال بھی موجود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔