بہار: حج بھون پٹنہ سے کوچنگ یافتہ 11 مسلم خواتین داروغہ کے امتحان میں کامیاب

حج بھون میں چلائے جا رہے کوچنگ میں امیدواروں کی رہنمائی کرنے والے راشد حسین نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں مسلم خواتین دارغہ بنی ہیں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے۔

حج بھون پٹنہ، علامتی تصویر
حج بھون پٹنہ، علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار پولیس سب آرڈینیٹ سروسز کمیشن (بی پی ایس ایس سی) کے پولیس سب انسپکٹر، سارجنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (سیدھی بھرتی) کے امتحان میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 11 مسلم خواتین نے کامیابی حاصل کی ہے۔ خواتین کے علاوہ 44 مسلم مرد امیدوار بھی بطور داروغہ اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ان تمام امیدواروں نے حج بھون پٹنہ سے کوچنگ حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں واقع حج بھون میں حکومت بہار کے زیر انتظام کوچنگ دی جاتی ہے۔ اس مرتبہ حج بھون میں کوچنگ لینے والے 55 مرد اور خاتون امیدوروں نے داروغہ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان امیدواروں میں سے حج بھون میں کسی نے مینز امتحان کی کوچنگ لی تھی تو کسی نے فیزیکل ٹرینگ حاصل کی تھی۔


حج بھون میں چلائے جا رہے کوچنگ میں امیدواروں کی رہنمائی کرنے والے راشد حسین نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں مسلم خواتین دارغہ بنی ہیں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ اگلی بار اس سے بہتر کیا جائے گا۔ اس سے قبل جب ریاست میں داروغہ کے عہدے کی بحالی ہوئی تھی تو اس میں مسلم خواتین کا انتخاب ہوا تھا۔ لیکن اس مرتبہ خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نتیجہ جاری ہونے کے بعد منگل کے روز تمام کامیاب امیدواروں کو حج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ ریاست بھر سے 222 امیدوار دروغہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 55 نے حج بھون سے کوچنگ حاصل کی تھی۔ حج بھون میں تمام کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر برائے اقلیتی امور زماں خان سمیت کئی ہستیاں موجود تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔