ایران کی ’پریس ٹی وی‘ کی ویب سائٹ پر امریکہ کا قبضہ!

خبر رساں ادارے نے ٹیلی گرام پر کہا ’’العالم نیوز چینل اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتا ہے… ویب سائٹ زائرین کو (العالم ڈاٹ کام آئی آر) ڈومین کے ذریعے خبر فراہم کرے گی۔"

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: ایران کی سرکاری ’پریس ٹی وی ویب سائٹ‘ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ڈومین کو امریکی حکومت نے ضبط کر لیا ہے اور ویب سائٹ پر بھی یہی پیغام پیش کیا جا رہا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’اس ویب سائٹ کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ڈومین پریس ڈاٹ ٹی وی کو بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکورٹی، آفس آف ایکسپورٹ انفورسمنٹ اینڈ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ذریعہ قانون نافذ کرنے والی کارروائی کے تحت جاری ضبطی وارنٹ کے مطابق امریکی حکومت نے ضبط کرلیا ہے۔

ڈومین کو سول ضبطی کے امریکی کوڈ- 981 کے تحت ضبط کیا گیا ہے، جو جوہری، کیمیائی، حیاتیاتی، یا ریڈیولاجیکل ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی یا مواد کی اسمگلنگ، یا ایک کنٹرول مادہ مینوفیکچرنگ، درآمد، فروخت یا تقسیم میں ملوث جائیداد کی ضبطی کی اجازت دیتا ہے۔


میڈیا نے بتایا کہ ایران کے بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹ العالم اور یمن کے ٹیلی ویژن چینل المسیرا کے ویب پیج بھی امریکی حکومت کے ذریعے قبضے میں لے لئے گئے تھے۔ العالم کا ڈومین اب بھی بلاک ہے۔ خبر رساں ادارے نے ٹیلی گرام پر کہا ’’العالم نیوز چینل اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتا ہے… ویب سائٹ زائرین کو (العالم ڈاٹ کام آئی آر) ڈومین کے ذریعے خبر فراہم کرے گی۔" اسپوتنک نے ضبطی کی تصدیق کرنے کے لئے ایف بی آئی اور امریکی محکمہ کامرس سے رابطہ کیا لیکن ایجنسیوں نے اب تک جواب نہیں دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔