نتیش ڈاکٹر کو نہیں مودی کو آنکھ دکھانے دہلی گئے ہیں : کانگریس

پٹنہ اور ریاست میں بہتر آنکھ کے اسپتال اور ڈاکٹروں کے رہنے کے باوجود وزیراعلیٰ کا دہلی جانا ریاست کے طبی خدمات کی ساکھ کو مجروح کرتاہے ۔

وزیر اعلی بہار نتیش کمار کی فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعلی بہار نتیش کمار کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانگریس کے سنیئر لیڈر اور رکن قانون ساز کونسل پریم چندر مشرا نے کہا ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکا آنکھ کی جانچ کیلئے دہلی جانا بہانا لگتاہے ، در اصل وہ مرکزی کابینہ میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کو اب تک جگہ دینے سے کترا رہے وزیراعظم نریندر مودی کو ” آنکھ دکھانے“ گئے ہیں۔

مسٹر مشرا نے کہاکہ پٹنہ اور ریاست میں بہتر آنکھ کے اسپتال اور ڈاکٹروں کے رہنے کے باوجود وزیراعلیٰ کو آنکھوں کے چیک اپ کیلئے دہلی جانے کی ضرورت پڑ جانا ریاست کے صحت خدمات کی ساکھ کو مجروح کرتاہے ۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ 16 سال سے وزیراعلیٰ رہے نتیش کمار کے لئے یہ اچھی حالت نہیں ہے۔


کانگریس لیڈر نے کہاکہ ایسامعلوم ہورہاہے کہ وہ سیاسی آنکھ دکھانے گئے ہوں گے ،، ان لوگوں کو جو ان کی پارٹی کو مرکزی کابینہ میں اب تک مقام دینے میں کترارہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے ترجمان بھائی ویرندر نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے دہلی سفر پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ مرتبہ مرکزی کابینہ کی توسیع میں جے ڈی یو کو جگہ نہیں ملی تھی اس لئے اس مرتبہ نتیش کمار ووزارت عہدہ کیلئے گڑ گڑانے گئے ہیں۔ اس پر جے ڈی یو کے ترجمان سنجے سنگھ نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ افواہ میڈیا کی پھیلائی ہوئی ہے ۔ ان کے ( بھائی ویریندر ) لیڈر تیجسوی یادو اخبار کی کترن کی سیاست کرتے ہیں۔ اس سے ہی پتہ چلتا ہے کہ ان کے سوچنے سمجھنے کی قوت کتنی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */