اتر پردیش کے 16 اضلاع پر سیلاب کا خطرہ، کئی ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر

اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے، کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں

علامتی تصویر / یو این آئی
علامتی تصویر / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: یوپی کے کئی اضلاع میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ میں بھی لگاتار بارش ہو رہی ہے اور یوپی کے 16 اضلاع سیلاب کے خطرے سے دو چار ہیں۔ شارداد، گھاگھرا اور راپتی جیسی ندیاں اپھان پر ہیں اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔

سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب زدہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور پی اے سی کی 42 تیمیں تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ 222 سیلاب چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔


جن 16 اضلاع کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہے وہ بہرائچ، بلرام پور، گورکھ پور، لکھیم پور کھیری، کشی نگر، مہاراج گنج، پیلی بھیت، سراوستی، سدھارتھ نگر، بجنور، دیوریا، بستی، گونڈا، بلیا، مؤ ہیں۔ ان تمام 16 اضلاع کے افسران کو سیلاب کے حوالہ سے پوری تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے رہنما ہدایات بھی جار کی گئی ہیں۔ احتیاط کے طور پر 26 کشتیاں اور 58 میڈیکل ٹیمیں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں نعینات کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اتراکھنڈ اور نیپال میں گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے جبکہ مشرقی اتر پردیش بھی بارشوں سے بے حال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ندیاں اپھان پر ہیں اور 16 اضلاد میں سیلاب کے سے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔