پاکستان: وزیر خارجہ کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا پازیٹو

اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈاکٹرس کی صلاح کے مطابق اپنا علاج کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میں کووڈ-19 پازیٹو پایا گیا ہوں۔ ڈاکٹرس کی صلاح پر میں نے خود کو اپنے گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں سیاسی شخصیتوں یعنی عوامی نمائندہ کے کورونا پازیٹو ہونے کا سلسلہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا صرف وزیر صحت نہیں ہیں بلکہ خصوصی مشیر بھی ہیں۔ انھوں نے خود پیر کے روز ایک ٹوئٹ کر کے کورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری دی۔ ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ان میں کورونا کی علامتیں کافی کم ہیں اور وہ اب 15 دنوں کے لیے سیلف آئسولیشن میں جا رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈاکٹرس کی صلاح کے مطابق اپنا علاج کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ "میں کووڈ-19 پازیٹو پایا گیا ہوں۔ ڈاکٹرس کی صلاح پر میں نے خود کو اپنے گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے اور مکمل احتیاط برت رہا ہوں برائے کرم میرے لیے بھی دعائیں کریں۔ مجھ میں فی الحال بے حد کم علامتیں نظر آئی ہیں۔ ساتھیوں، اچھا کام جاری رکھیں، آپ بہت بڑی تبدیلی میں اہم کردار نبھا رہے ہیں، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔"


قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ ہفتہ کے روز راولپنڈی کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ جمعہ کے روز کورونا پازیٹو پائے گئے تھے اور خود آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔ جمعہ کے روز انھوں نے بتایا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور پاکستان میں مہلک انفیکشن کی زد میں آنے والے عوامی نمائندوں کی طویل فہرست میں ان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ بعد ازاں 'جیو نیوز' کے ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا تھا کہ قریشی کو راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jul 2020, 4:11 PM