یمن: حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپ، 13 فوجیوں کی موت

حوثی باغیوں نے ماریب اور اس کے تیل اور گیس کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے گزشتہ چند برسوں میں صوبے میں حملے تیز کر دیئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

صنعاء: یمن کے وسطی صوبے مارب میں سرکاری سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی میں تیرہ فوجی مارے گئے ہیں۔ ایک سرکاری فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ضلع الجوبہ کی سرحد پر شروع ہونے والی لڑائی میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب حوثی لڑاکوں کے گروپوں نے تین سمتوں سے حکومتی پوزیشنوں کی طرف پیش قدمی کی۔ یہ لڑائی رات بھر تقریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہی۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مہلک حملہ تھا، جس میں بھاری مشین گنوں، راکٹوں اور توپوں کا استعمال کیا گیا۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ابھی تک حوثیوں کی جانب سے ہونے والی ہلاکتوں کا اندازہ نہیں لگایا ہے، جبکہ حوثی گروپ نے ابھی تک جھڑپ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ حوثی باغیوں نے ماریب اور اس کے تیل اور گیس کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے گزشتہ چند برسوں میں صوبے میں حملے تیز کر دیئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔