درخت کٹا تو دکھائی دیا عیسیٰ مسیح کا چہرہ، سبھی حیران، دیکھنے والوں کی لگ گئی بھیڑ

معاملہ برطانیہ کے آکسفورڈشایر واقع وانٹیج میں موجود دو گھروں کے درمیان موجود درخت سے متعلق ہے، 13 فیٹ کے اس درخت نے دونوں گھروں کے درمیان لائٹ کو بلاک کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

16 سالہ ایک نوجوان نے جب کسی ضرورت کے تحت ایک درخت کاٹا تو اسے ذرا بھی احساس نہیں تھا کہ اسے حیرت انگیز چیز دیکھنے کو ملے گی۔ جب درخت کے کاٹے گئے حصے پر نوجوان کی نظر پڑی تو یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گیا کہ اس میں تو عیسیٰ مسیح کا چہرہ بنا ہوا ہے۔ اس عجوبہ کو دیکھنے کے بعد اس نے آس پاس کھڑے لوگوں کو بلایا اور درخت کا وہ کٹا حصہ دکھایا جس پر عیسیٰ مسیح کے چہرہ جیسا کچھ بنا ہوا تھا۔ جب یہ خبر پھیلی تو وہاں اس کٹے ہوئے درخت کو دیکھنے کی بھیڑ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ برطانیہ کے آکسفورڈشایر واقع وانٹیج میں موجود دو گھروں کے درمیان موجود درخت سے متعلق ہے۔ 13 فیٹ کے اس درخت نے دونوں گھروں کے درمیان لائٹ کو بلاک کر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ 16 سالہ نوجوان کلم جانسن نے اس درخت کو کاٹ دیا۔ پھر جب جانسن نے عیسیٰ مسیح کا چہرہ دیکھا تو وہ حیران رہ گیا۔


جانسن نے اس واقعہ کے تعلق سے ’سن آن لائن‘ کو بتای اکہ جب میرا ساتھی اس درخت کی شاخیں کاٹ رہا تھا تو عیسیٰ مسیح کا چہرہ نظر آیا۔ اس نے کہا ’’اس نقشہ میں عیسیٰ مسیح کی آنکھیں اور داڑھی صاف طور پر نظر آ رہی تھی۔ کلم نے کہا کہ ویسے تو وہ مذہبی نہیں ہے، لیکن اس واقعہ کے بعد وہ مذہبی ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔‘‘ کلم جانسن کے ساتھ کام کرنے والے دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ 40 سالوں سے اس طرح کا کام کر رہے ہیں، لیکن ایسا کچھ انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ جانسن کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ کے آکسفورڈشایر میں موجود وانٹیج اب مذہبی جگہ بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ہفتہ پہلے برطانیہ کے ایک فنکار کیتھ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے گھر میں موجود ایک نقاشی پر عیسیٰ مسیح کی تصویر ابھر آئی ہے۔ اس نقاشی کو ایلی ایلی لاما سبچتھانی نام دیا گیا تھا جسے ’ٹریز اینڈ واٹر اے فروٹفل فریڈم‘ نام کی نمائش میں بھی لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔