خوشخبری! مرکز نے کسان وِکاس پتر، سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم، پوسٹ آفس ڈپازٹ اسکیموں پر شرح سود میں کیا اضافہ

وزارت مالیات کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق جنوری سے اپریل سہ ماہی کے لیے پی پی ایف، سکنیا سمردھی یوجنا کی شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مرکز کی مودی حکومت نے چھوٹے بچت منصوبوں کی شرح سود کو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کسان وکاس پتر، پوسٹ آفس کے بچت منصوبوں، این ایس سی اور سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم میں سرمایہ لگانے والوں کے لیے 2022 کا اختتام خوشخبری لے کر آیا ہے۔ وزارت مالیات نے مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ تک کے لیے مذکورہ بچت منصوبوں پر 20 سے 110 بیسس پوائنٹ شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ پی پی ایف اور سکنیا سمردھی یوجنا پر دی جانے والی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

وزارت مالیات کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق جنوری سے اپریل سہ ماہی کے لیے پی پی ایف، سکنیا سمردھی یوجنا کی شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پی پی ایف پر 7.1 فیصد، سکنیا سمردھی یوجنا پر 7.6 فیصد شرح سود دیا جاتا ہے جو کہ چوتھی سہ ماہی میں بھی جاری رے گا۔ پوسٹ آفس کی 5 سال کی ریکرنگ ڈپازٹ پر 5.80 فیصد شرح سود کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے لگاتار پانچ بار اپنی مانیٹری پالیسی میٹنگ کے بعد پالیسی ریٹس ریپو ریٹ میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔ 8 دسمبر کو ریپو ریٹ میں 35 بیسس پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2022 میں ریپو ریٹ 4 فیصد سے بڑھ کر 6.25 فیصد ہو چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔