چھتیس گڑھ: بھوپیش بگھیل حکومت نے نئے سرکاری ملازمین کو سنائی خوشخبری، پرانی پنشن کا فائدہ دینے کا کیا اعلان

وزیر اعلیٰ بگھیل کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں ریاستی افسران و ملازمین کو، این پی ایس کی رقم واپس کرنے کے مرکزی حکومت کے انکار کے بعد بھی، پرانی پنشن منصوبہ کا فائدہ دینے کا فیصلہ لیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل میٹنگ کرتے ہوئے</p></div>

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل میٹنگ کرتے ہوئے

user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ حکومت نے اپنے ملازمین اور افسران کے لیے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ نئے ملازمین کو پرانی پنشن اسکیم کا فائدہ دیا جائے گا، جبکہ پرانے ملازمین کے سامنے نئی پنشن اسکیم اور پرانی پنشن اسکیم کے متبادل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ریاستی افسران و ملازمین کے این پی ایس کی رقم واپس کرنے کے مرکزی حکومت کے انکار کے بعد بھی پرانی پنشن اسکیم کا فائدہ دینے کا فیصلہ لیا گیا۔

آفیشیل جانکاری کے مطابق حکومت کے فیصلے کے مطابق سرکاری ملازمین کو ایک اپریل 2022 سے ہی چھتیس گڑھ جنرل پروویڈنٹ فنڈ کا رکن مانا جائے گا اور یکم نومبر 2004 یا اس کے بعد مقرر تاریخ سے 31 مارچ 2022 تک این پی ایس اکاؤنٹ میں جمع ایمپلائی کا حصہ اور اس پر حاصل منافع سرکاری ملازمین کو این پی ایس اصولوں کے تحت قابل ادا ہوگا۔


حکومت نے طے کیا ہے کہ ملازمین کو ریاستی حکومت کے حصہ اور اس پر حاصل منافع جمع کرنے پر ہی پرانی پنشن کی اہلیت ہوگی۔ اس کے لیے سرکاری ملازمین کو این پی ایس کے تحت حسب سابق بنے رہنے یا پرانی پنشن اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کا متبادل نوٹرائزڈ حلف نامہ میں دینا ہوگا۔ یہ متبادل آخری اور دوبارہ تبدیل نہ ہونے والی ہوگی۔

سرکاری ملازم و افسران کے ذریعہ پرانی پنشن اسکیم کا متبادل لینے پر یکم نومبر 2004 سے 31 مارچ 2022 تک این پی ایس اکاؤنٹ میں حکومت کے ذریعہ جمع کردہ حصہ اور اس پر حاصل منافع کو حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں یکم اپریل 2022 اور اس کے بعد تقرری پانے والے ریاست کے سرکاری ملازم لازمی طور سے پرانی پنشن اسکیم کے رکن ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ نئی پنشن اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے 10 فیصد رقم کی تخفیف کی جاتی ہے اور حکومت کی طرف سے 14 فیصد رقم جمع کی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔