بائیڈن کے صدر بننے پر امریکہ میں ’انقلاب‘ آئے گا: ٹرمپ

ٹرمپ کے مطابق اس ’انقلاب‘ کے لئے مالی امداد ایسے بے وقوف لوگوں سے مل رہی ہے جو بہت امیر ہیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ اگر بائیڈن فاتح ہوئے تو انہیں سب سے پہلے نظرانداز کیا جائے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض ایک کٹھ پتلی ہیں اور ان کے نومبر میں صدر کے عہدہ کا انتخاب جیتنے پر امریکہ میں ’انقلاب‘ آئے گا انہوں نے کہا کہ ’’بائیڈن چیزوں کو درست نہیں کریں گے بلکہ ان پر قبضہ کرلیں گے۔ وہ ایک کمزور انسان کے ساتھ ہی محض ایک کٹھ پتلی ہیں۔ اس لئے چیزیں صحیح نہیں ہونے والی ہیں۔ آپ کے شہروں پر قبضہ کرلیں گے۔ یہ ایک انقلاب ہے جسے آپ سمجھتے ہیں۔ یہ ایک انقلاب ہے اور ملک کے عوام اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق اس ’انقلاب‘ کے لئے مالی امداد ایسے بے وقوف لوگوں سے مل رہی ہے جو بہت امیر ہیں لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ اگر کبھی حقیقت میں بائیڈن فاتح ہوئے تو انہیں سب سے پہلے نظرانداز کیا جائے گا۔‘‘


بائیڈن نے پیر کو الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ مخالف مظاہروں سے متاثر ملک کو متحد کرنے کے بجائے اسے اور تقسیم کر رہے ہیں اور ان کے لفظ اور پیغام قانون وانصرام قائم کرنے کے بجائے طوائف الملوکی کی بیچ بو رہے ہیں۔

بائیڈن کی یہ تنقید ڈونالڈ ٹرمپ سمیت کئی ریپلیکن لیڈروں کے ذریعہ مسلسل ان کی اور ڈیموکریٹک کی تنقید کے بعد آئی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کی برسراقتدار ریاستوں اور شہروں میں تین مہینوں سے ’بلیک لائیوز میٹر‘ موضوع پر ہو رہے تشدد پر مبنی تحریک کی مذمت نہیں کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔