ٹرمپ کی تجارتی شراکت دار ممالک کو ٹیرف سے راحت، پیر کی رات سے چھوٹ نافذ العمل ہوگی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت صنعتی برآمدات پر ٹیرف میں چھوٹ دی جائے گی۔ اس میں اہم سامان جیسے نکل، سونا، دواسازی کے مرکبات اور کیمیکل شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے، جس کے تحت 8 اگست سے ان تجارتی شراکت دار ممالک کو ٹیرف میں چھوٹ دی جائے گی، جو امریکا کے ساتھ صنعتی برآمدات پر معاہدے کریں گے۔ اس چھوٹ کا فائدہ خاص طور پر نکل، سونا، دواسازی کے مرکبات اور کیمیکلز جیسی اہم چیزوں پر دیا جائے گا۔ اس کا مقصد عالمی تجارتی نظام کو دوبارہ منظم کرنا، امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنا اور تجارتی شراکت داروں کو مزید سودے بازی کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس حکم نامے کے تحت 45 سے زائد چیزوں کی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں جن پر اتحادی شراکت داروں کو صفر درآمدی ٹیرف ملے گا۔ یہ شراکت دار وہ ممالک ہوں گے، جو امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے اور ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ باہمی محصولات اور ڈیوٹیوں کو کم کرنے کا وعدہ کریں گے۔ یہ اقدام امریکہ کے موجودہ اتحادی ممالک بشمول جاپان، یورپی یونین کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے عین مطابق ہے۔ یہ استثنیٰ پیر کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گے۔


وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق ان اشیا پر ہو گا جو امریکہ میں قدرتی طور پر اگائی، کان کنی یا تیار نہیں کی جا سکتیں یا جن کی ملکی پیداوار ناکافی ہے۔ ان مستثنیٰ اشیا میں قدرتی گریفائٹ، نکل کی مختلف اقسام (جو اسٹینلیس اسٹیل اور الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کے لیے ضروری ہیں)، دواسازی کے مرکبات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سونے کی مختلف چیزیں جیسے پاؤڈر، پتے اور بلین بھی ان چھوٹ میں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔