صومالیہ میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں نے کیا خودکش حملہ، 25 فوجیوں کی موت، درجنوں فوجی اہلکار زخمی

ایک فوجی افسر نے اس خودکش حملہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے جلے سیاد فوجی اکادمی میں خود کش حملہ کیا جس میں کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں فوجی کیمپ پر پیر کے روز خطرناک خودکش حملہ ہوا۔ خود کش حملہ آور نے فوجی تربیتی اکادمی کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو اڑا دیا جس میں تقریباً 25 فوجی ہلاک ہو گئے اور دیگر 40 سے زائد فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے معاون الشباب نے یہ خود کش حملہ کرایا ہے اور اس کی ذمہ داری اس نے قبول بھی کر لی ہے۔

ایک فوجی افسر نے اس خودکش حملہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے جلے سیاد فوجی اکادمی میں خود کش حملہ کیا۔ یہ دہشت گرد تنظیم صومالیہ کے دیہی علاقوں سے آپریٹ ہوتا ہے اور اکثر راجدھانی کے ہائی پروفائل علاقوں کو نشانہ بناتا ہے۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ فوج نے دہشت گردوں کے قبضے والے علاقہ پر قبضہ کرنے اور ان کے فنانشیل نیٹورک کو ختم کرنے کے لیے گزشتہ سال ایک جارحانہ مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے جواب میں اکثر دہشت گرد تنظیم کے ذریعہ بھی حملے ہوتے رہتے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے کی ہی بات ہے جب صومالیہ کی قومی فوج نے ملک کے وسطی حصہ شبیلے میں ایک زبردست تصادم کے دوران الشباب کے 30 کارکنوں کو مار گرایا تھا۔ افسران نے اس تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی حملہ اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ حملے کی سازش تیار کر رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔