روس نے نیوکلیئر طاقت والے کروز میزائل کا تجربہ کیا!

روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پوتن کو بتایا کہ اس میزائل نے 14,000 کلومیٹر  کا فاصلہ طے کیا اور 15 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

یوکرین کے خلاف جنگ کے درمیان روس نے لامحدود رینج اور کئی ماہ تک فضا میں رہنے کی صلاحیت کے حامل جوہری میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مطابق اس وقت میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر تک 15 گھنٹے تک پرواز کی۔ اس دوران بورےویستنک نامی یہ غیر مرئی میزائل   یعنی جسے آنکھ سے دیکھا نہ جا سکے ایسامیزائل جو دنیا سے مکمل طور پر پوشیدہ رہا۔

اتوار کو پوتن نے روسی یوکرین کے جنگی میدان کا دورہ کیا اور فیلڈ کمانڈروں سے ملاقات کی۔ فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے بورےویستنک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ پوتن نے بتایا کہ روسی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری گیراسیموف نے 21 اکتوبر کو اطلاع دی کہ میزائل نے 14000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور دنیا کے تمام فضائی دفاعی نظام کو شکست دینے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ دنیا کا کوئی بھی دفاعی نظام اس کا پتہ لگانے میں ناکام رہا۔


پوتن کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس بورےویستنک کروز میزائل جیسی کوئی چیز نہیں ہے، جس کی لامحدود رینج ہے۔ پوتن نے کہا کہ ’’بورےویستنک کروز میزائل ایک ایسا ہتھیار ہے جو جوہری انجن سے چلتا ہے اور اس کی لامحدود رینج ہے۔‘‘ اس کا مطلب ہے کہ یہ میزائل دنیا کے کسی بھی کونے میں جوہری وار ہیڈز پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پوتن نے اسے موجودہ اور مستقبل کے میزائل دفاعی نظام کے لیے "ناقابل تسخیر" قرار دیا۔ تاہم روس نے اس میزائل کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔