آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا اعلان، دخل دینے پر پوری طاقت سے نپٹنے کا انتباہ

ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ دنیا بھر کے ان ممالک کے لیے ہے، جنہوں نے امریکہ سے مدد مانگی ہے تاکہ وہ اس اہم آبی گزرگاہ سے اپنے جہازوں کو بحفاظت نکال سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>امریکہ کے صدر&nbsp;ڈونالڈ ٹرمپ (فوٹو سوشل میڈیا)</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کی مدد کے لیے ایک ننی پہل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے نئے قدم کا نام ’پروجیکٹ فریڈم‘ رکھا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پہل دنیا بھر کے ان ممالک کے لیے ہے، جنہوں نے امریکہ سے مدد مانگی ہے تاکہ وہ اس اہم آبی گزرگاہ سے اپنے جہازوں کو بحفاظت نکال سکیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دنیا بھر کے کئی ممالک نے امریکہ سے آبنائے ہرمز میں پھنسے اپنے جہازوں کو بحفاظت نکالنے کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ملک مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ میں کسی بھی طرح سے شامل نہیں ہیں۔


امریکی صدر نے کہا ہے کہ ’’ایران، مغربی ایشیا اور امریکہ کے مفاد میں ہم نے ان ممالک کو اطلاع دی ہے کہ ہم ان کے جہازوں کو ان ٖپابندی شدہ آبی گزرگاہوں سے محفوظ طور سے باہر نکالیں گے تاکہ وہ آزادانہ طور سے اپنا کاروبار کر سکیں۔‘‘ ٹرمپ نے اس پہل کو ایک انسانی کوشش بتایا ہے جس کا مقصد پائلٹ دستہ اور کمرشیل شپنگ کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ، مغربی ایشیائی ممالک اور خاص طور سے ایران کی طرف سے ایک انسانی اشارہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کئی جہازوں میں کھانا اور دیگر ضروری اشیا کی قلت ہو رہی ہے جو بڑے پائلٹ دستہ کے ممبران کے لیے صحت اور شفاف طریقے سے وہاں رہنے کے لیے ضروری ہے۔

’پروجیکٹ فریڈم‘ کے تحت جہازوں کو محفوظ نکالنے کی کارروائی پیر کے روز (مغربی ایشیائی وقت) شروع ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کے ان کے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قدم ان لوگوں، کمپنیوں اور ممالک کو آزاد کرنے کے لیے ہے جنہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حالات کے شکار ہیں۔


صدر ٹرمپ نے اس انسانی کارروائی میں کسی بھی طرح کی دخل اندازی کے خلاف سخت انتباہ بھی جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی طرح سے اس انسانی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو بدقسمتی سے اس مداخلت سے پوری طاقت کے ساتھ نپٹا جائے گا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔