سری لنکا میں احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپ، ایک درجن سے زائد زخمی

نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے انتخابی اتحاد کے زیر اہتمام کولمبو میں ٹاؤن ہال کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین جلد ازجلد انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

تصویرGettyImages

user

یو این آئی

کولمبو: سری لنکا کے کولمبو شہر میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تقریباً بیس افراد زخمی ہو گئے۔ ادا ڈیرانہ نیوز چینل نے اسپتال کے ذرائع سے یہ اطلاع دی۔ نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے انتخابی اتحاد کے زیر اہتمام اتوار کو کولمبو میں ٹاؤن ہال کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین جلد ازجلد انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع نے ادا ڈیرانہ کو بتایا کہ تمام زخمیوں کو کولمبو کے سرکاری اسپتال لایا گیا ہے۔ اتوار کے احتجاج کے دوران شہر میں مبینہ طور پر کچھ سڑکیں بلاک کر دی گئیں تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔