منیش سیسودیا کو جیل یا بیل؟ آج عدالت میں کیا جائے گا پیش، گرفتاری کے خلاف عآپ کارکنان ملک بھر میں کریں گے احتجاج

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کو گزشتہ روز سی بی آئی نے گرفتار کرلیا ہے، انہیں سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا ہے۔ سیسودیا کو آج راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسوڈیا کو سی بی آئی نے اتوار کے روز ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں سیاسی ڈرامہ کے ایک دن بعد گرفتار کر لیا ہے۔ نائب وزیراعلی کو گرفتار کرکے سی بی آئی نے ہیڈ کوارٹر میں رکھا ہے۔ ان کی رات سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں گزری ہے۔ سیسودیا کو آج راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ نائب سی ایم سیسودیا جیل جائیں گے یا انہیں ضمانت ملے گی۔

منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف 'عآپ' کا مظاہرہ

وہیں منیش سیسودیا کی گرفتاری سے ناراض عام آدمی پارٹی کے کارکنان آج پورے ملک میں مظاہرہ کرنے والے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر دہلی پولیس نے دارالحکومت میں الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی کے خصوصی پولیس کمشنر نے اتوار کی رات سیکورٹی انتظامات کی کمان سنبھال لی ہے۔ پولیس حکام سمیت پولیس اسٹیشنوں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔


غور طلب بات یہ ہے کہ اتوار کے روز منیش سسودیا سے تقریباً 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ جس کے بعد منیش سیسودیا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا، "یہ جمہوریت کے لئے ایک سیاہ دن ہے۔" دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ "منیش بے قصور ہے۔ اس کی گرفتاری گندی سیاست ہے۔ منیش کی گرفتاری کی وجہ سے لوگوں میں بہت غصہ ہے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں۔ اس سے ہمارے حوصلہ بڑھ جائیں گے۔ ہماری جدوجہد میں اضافہ ہوگا"۔

وہیں دوسری طرف دہلی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عام آدمی پارٹی کے 36 رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بتایا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لیکن سنجے سنگھ کے دعوے پر دہلی پولیس نے بتایا کہ کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔