پیرس اولمپک سے ٹھیک پہلے فرانس ’کھٹملوں‘ سے پریشان، نیشنل ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ

فرانس میں رواں سال گرمی کے موسم میں مختلف ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات پر کھٹمل پائے گئے تھے، دھیرے دھیرے ان کھٹملوں نے فرانس کے شہروں میں ہر طرف پھیلنا شروع کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کھٹمل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

کھٹمل، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

فرانس میں ان دنوں کھٹملوں کی دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ ہوٹلوں، سیاحتی مقامات اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں کھٹمل دکھائی دے رہے ہیں۔ خصوصاً فرانس کا پیرس اور مارسیلے شہر کھٹملوں سے بری طرح نبرد آزما ہیں۔ آئندہ سال پیرس میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہونا ہے، ایسے میں حکومت فرانس فکرمند دکھائی دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں تقریباً 10 ماہ قبل کھٹملوں کی بڑھتی تعداد کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ رواں سال گرمی کے موسم میں فرانس کے ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات پر کھٹمل پائے گئے تھے۔ دھیرے دھیرے ان کھٹملوں نے فرانس کے شہروں میں ہر جگہ پھیلنا شروع کر دیا۔ اب سنیما ہال، ٹرینوں، بسوں اور گھروں میں کھٹمل داخل ہو چکے ہیں۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کھٹملوں اور مچھروں کو ختم کرنے والی کمپنی نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔


آئندہ سال اولمپک کے دوران بڑی تعداد میں سیاح پیرس پہنچیں گے۔ ایسے میں فرانس حکومت کا فکرمند ہونا لازمی ہے۔ فرانس میں تو کھٹملوں کے سبب صحت سے متعلق مسائل بھی پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ پیرس کے ڈپٹی میئر امینوئل گریگوری نے وزیر اعظم ایلزبتھ بورن کو خط لکھ کر اس بحران کے وقت میں نیشنل ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کھٹملوں میں شرح پیدائش بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ تیزی سے فرانس میں پھیلتے جا رہے ہیں۔ اس ہفتے ہی فرانس کی پبلک ٹرانسپورٹیشن کی کمپنیوں نے ملک کے وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ میٹنگ کر کھٹملوں کے مسئلہ سے چھٹکارا پانے پر تبادلہ خیال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔