’میری گرفتاری وزیر اعظم مودی کے درد اور خوف کا ثبوت‘ سنجے سنگھ کا بیان

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بدھ کو کہا کہ انہیں اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ مرکزی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف مسلسل بول رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بدھ کو کہا کہ انہیں اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ مرکزی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف مسلسل بول رہے ہیں۔ عآپ لیڈر نے ای ڈی کے ذریعہ اپنی گرفتاری کے بعد اپنی رہائش گاہ سے نکلنے سے پہلے اپنی ماں کے پاؤں چھوئے اور ان سے آشیرواد حاصل کیا۔

انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع اپنی پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں کو بھی ہاتھ ہلایا۔ سنجے سنگھ کو 4 اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ سنگھ نے پریس کو ایک بیان میں کہا، ’’ای ڈی مجھے زبردستی گرفتار کر رہا ہے لیکن ہم عآپ کے سپاہی ہیں اور مودی جی کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ 2024 کے انتخابات میں بری طرح سے ہار رہے ہیں اور میری گرفتاری آپ کے درد اور خوف کا ثبوت ہے۔‘‘


انہوں نے بی جے پی اور پی ایم مودی کو مزید نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’میری گرفتاری اس بات کی مثال ہے کہ وزیر اعظم کتنے بزدل ہیں اور اپوزیشن لیڈروں کو زبردستی جیل میں ڈال کر آمرانہ طریقے سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ کو مودی جی یاد دلانا چاہتا ہوں، جیسے جیسے مظالم بڑھتے ہیں، لوگوں کی آوازیں بلند ہوتی جاتی ہیں، میں نے پہلے ہی اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے کہہ دیا تھا کہ میں ڈرنے کی بجائے موت کو ترجیح دوں گا۔ آپ بے فکر رہیں، مجھے چاہے کتنے بھی ظلم برداشت کرنے پڑیں، میں سچ بولتا رہوں گا۔‘‘

سنجے سنگھ نے کہا، ’’ای ڈی کو چھاپوں کے دوران کچھ نہیں ملا اس کے باوجود مجھے گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اب وہ ہر جگہ فرضی خبریں پھیلائیں گے۔‘‘ دریں اثنا، عہدیداران نے کہا کہ ای ڈی نے سنجے سنگھ کو اب ختم ہو چکی دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔