جاپان نے وی-22 اوسپرے طیاروں کی پروازوں پر لگائی پابندی

جاپانی حکام نے امریکہ میں سی وی-22 طیارے میں نقائص کی نشاندہی اور وی-22 طیارے کی اضافی جانچ کے بارے میں واضح اطلاع ملنے تک جاپان میں وی 22 اوسپرے ٹلٹولر طیارے کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

وی-22 اوسپرے طیارہ
وی-22 اوسپرے طیارہ
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر دارالحکومت ٹوکیو کے قریب واقع چیبا پریفیکچر میں عارضی طور سے تعینات وی-22 اوسپرے طیارے کی پرواز پر روک لگا دی ہے۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز جاپان کی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔

کیوڈو کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکام نے امریکہ میں سی وی-22 طیارے میں نقائص کی نشاندہی اور وی-22 طیارے کی اضافی جانچ کے بارے میں واضح اطلاع ملنے تک جاپان میں وی 22 اوسپرے ٹلٹولر طیارے کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ بریکنگ ڈیفنس نیوز آؤٹ لیٹ نے منگل کو اے ایف ایس او سی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فضائیہ خصوصی آپریشنز کمانڈ نے گزشتہ چھ ہفتوں میں دو بار "سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے واقعات" کی وجہ سے اپنے تمام 52 وی 22 اوسپرے ٹلٹرولر طیاروں کی پروازوں کو روک دیا ہے۔ اوسپرے ایک کثیر العمل ٹلٹروٹر طیارہ ہے، اس میں ہیلی کاپٹر ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔