سویڈن قرآن کی توہین کرنے والے کو مسلم ممالک کے حوالے کرے: خامنہ ای

ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ ای نے کہا کہ تمام مسلم علماء اس بات پر متفق ہیں کہ قران کی توہین کرنے والے مجرم کو "سخت سزا" دی جانی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ہفتہ کو سویڈن کی حکومت سے کہا کہ حال ہی میں قرآن کی توہین کرنے کے مجرم کو مسلم ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔

مسٹر خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، انہوں نے سویڈن میں قرآن کی "تلخ، سازشی اور خطرناک" بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم علماء اس بات پر متفق ہیں کہ مجرم کو "سخت سزا" دی جانی چاہیے۔


قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ایک عراقی پناہ گزین نے گزشتہ ماہ قرآن مجید کا نسخہ جلایا تھا اورسویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک مظاہرے کے دوران ایک بار پھر مقدس کتاب کی بے حرمتی کی تھی۔

واضح رہے سویڈن میں گزشتہ ماہ قرآن کے صفحات نذر آتش کیے جانے کے معاملے پر پاکستان کی درخواست پر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ہنگامی بحث ہوئی۔ جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ایران سمیت متعدد مسلم ملکوں نے بعض یورپی اور دیگر ملکوں میں قرآن کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے مترادف قرار دیا۔


پاکستان کی طرف سے پیش کردہ تحریک پر اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ سے رپورٹ طلب کی گئی اور ریاستوں سے مطالبہ کیا گیا کہ "وہ ایسے خلاء کو ختم کریں جو مذہبی منافرت کی وکالت اور قانونی کارروائی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔" سویڈن میں ایک عراقی تارک وطن نے گزشتہ ماہ دارالحکومت اسٹاک ہولم کی ایک مسجد کے باہر قرآن کے صفحات کو نذر آتش کردیا تھا، جس سے پوری مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا اور کئی پاکستان سمیت متعدد ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔