روس کے ’پرم یونیورسٹی‘ میں گولی باری، 8 افراد ہلاک، 24 زخمی

پریم یونیورسٹی کے احاطہ میں پیر کے روز ایک بندوق بردار اسٹوڈنٹ کے ذریعہ کی گئی گولی باری میں کم از کم لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 24 دیگر زخمی ہو گئے جنھیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روس واقع پرم اسٹیٹ یونیورسٹی کے احاطہ میں پیر کے روز ایک بندوق بردار طالب علم کے ذریعہ گولی باری سے دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس گولی باری میں کم از کم آٹھ لوگوں کی موت واقع ہو گئی جب کہ 24 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ مجرم ایک طالب علم ہے جسے پکڑ لیا گیا ہے۔ ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ وزارت صحت کے مطابق 24 زخمیوں میں سے 19 کو گولیاں لگی تھیں۔

وزارت نے بتایا کہ اس وقت 25 میڈیکل ٹیم جائے وقوع پر سرگرم ہیں۔ روسی جانچ کمیٹی کے مطابق طالب علم نے یونیورسٹی احاطہ میں دن کے وقت گولیاں چلائیں۔ شوٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور افسران نے اس کی شناخت کر لی ہے، لیکن ابھی تک اس کے بارے میں لوگوں کو نہیں بتایا گیا ہے۔


کمیٹی نے کہا کہ پکڑے جانے کے دوران جب اس نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو وہ زخمی ہو گیا۔ اس درمیان صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم (میخائیل) مشوستین کو وزیر صحت میخائیل مراشکو اور سائنس و اعلیٰ تعلیم وزیر والیری پھالکوو کو جائے وقوع پر بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

کریملن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’صدر اس واقعہ کی وجہ سے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو گنوانے والوں کے تئیں گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔‘‘ لاء ایجنسی کے ایک ذرائع نے ٹی اے ایس ایس کو بتایا کہ شوٹنگ کے دوران کچھ طلبا نے حملہ آور سے بچنے کے لیے خود کو یونیورسٹی کے کمروں میں بند کر لیا، جب کہ دیگر کھڑکیوں سے باہر کود گئے۔


بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیوز میں طلبا کو کیمپس کی عمارتوں کی کھڑکیوں سےس امان پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے پروفیسرز میں سے ایک ایوان پیچشویو نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے طلبا کو ایک عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا اور جب وہ کلاس میں گئے تو لوگ دوسری منزل سے کود گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔