اب تک 6.5 لاکھ افراد کو موت کی نیند سلا چکا 'کورونا وائرس'، 1.7 کروڑ لوگ متاثر

امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے بلکہ اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کے معاملہ میں بھی یہ دنیا کے تمام ممالک میں سرفہرست ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیجنگ/جینیوا/نئی دہلی: مہلک اور خوفناک عالمی وبا وائرس (کووڈ-19) کا قہر رکنے کا نام نہیں رہا ہے اور 6.56 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں، جبکہ 1.66 کروڑ کی آبادی اس سے متاثر ہے۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس سے نہ صرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 56 ہزار 608 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 58 ہزار 320 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 2 لاکھ 32 ہزار 55 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 33 ہزار 410 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 21 لاکھ 46 ہزار 363 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 100 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 36 ہزار 603 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 87 ہزار 737 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 46 ہزار 397 تک جا پہنچی ہے۔ ہندوستان میں منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1483157 ہوگئی ہے۔ ایک ہی وقت میں 654 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33425 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں 952744 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں 496988 ایکٹیو کیسز ہیں۔


کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 354 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 16 ہزار 120 ہو چکی ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 67 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 52 ہزار 529 رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 44 ہزار 22 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 95 ہزار 489 ہو گئے۔ پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 418 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں، جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 89 ہزار 717 رپورٹ ہوئے ہیں۔ چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 187 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 47 ہزار 923 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 434 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 25 ہزار 862 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 759 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 111 ہو چکی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 15 ہزار 912 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 93 ہزار 606 ہو گئے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 760 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 934 تک جا پہنچی ہے۔


چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 959 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5 ہزار 842 تک جا پہنچی ہے۔ کولمبیا میں اب تک 248976 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 246286 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35112 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 227019 تک پہنچ چکی ہے اور 5630 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 226225 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 2965 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 220352 ہے اور 30212 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 207112 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9125 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9822، کینیڈا میں 8945، نیدرلینڈ میں 6160، سویڈن میں 5700، ایکواڈور میں 5532، انڈونیشیا میں 4838، چین میں 4656، مصر میں 4652، ارجنٹائنا میں 3059، بولیویا میں 2647، رومانیہ میں 2206، سوئٹزرلینڈ میں 1978، فلپائن میں 1945، آئرلینڈ میں 1764، گوئٹے مالا میں 1761، پرتگال میں 1719، پولینڈ میں 1676، یوکرین میں 1636، پنامہ 1322، کرغزستان 1301 اور افغانستان میں 1269 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Jul 2020, 4:26 PM