عیدالاضحیٰ اور قربانی سے متعلق مولانا ارشد مدنی کی مسلمانانِ ہند سے اپیل، دیکھیں ویڈیو

جمعیۃ علماء ہند کے صدر ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ جہاں شرپسندوں کے ذریعہ قربانی میں کسی طرح کا مسئلہ پیدا کیا جائے وہاں ذمہ دار حضرات مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور پرامن طریقے سے معاملے کا حل نکالیں۔

user

تنویر

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ایک صحافی سے بات چیت کے دوران مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کا تہوار بھائی چارے اور محبت کے ماحول میں منائیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کی نماز ادا کریں اور قربانی کے لیے بھی ممنوعہ جانوروں کا استعمال نہ کریں۔ علاوہ ازیں ارشد مدنی نے کہا ہے کہ جہاں شرپسندوں کے ذریعہ قربانی میں کسی طرح کا مسئلہ پیدا کیا جائے وہاں علاقے کے ذمہ دار حضرات مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور پرامن طریقے سے معاملے کا حل نکالیں۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے مولانا ارشد مدنی کے بیان پر مبنی مکمل ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔