چین: کیمیکل پلانٹ میں شدید دھماکہ، 5 افراد کی دردناک موت، ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری

دھماکہ کی وجہ سے فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی، حالانکہ بعد میں اس آگ پر قابو پا لیا گیا، یہ دھماکہ کیوں ہوا اس سلسلے میں ابھی تک کوئی جانکاری سامنے نہیں آ سکی ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں شدید دھماکہ سے ہر طرف افرا تفری پیدا ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ میں کم از کم 5 افراد کی دردناک موت ہو گئی ہے۔ یہ دھماکہ پیر کے روز چین کے مشرقی علاقہ میں ہوا جس کے بعد راحت رسانی کا عمل فوری طور پر شروع ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مشرقی چین کے سینوکیم کیمیکل پلانٹ میں پیر کی صبح سویرے یہ دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ دھماکہ کے بعد ایک شخص لاپتہ بھی بتایا جا رہا ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ابھی تک اس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں چل سکا ہے۔ مقامی افسران کا کہنا ہے کہ اس دھماکہ میں ایک شخص سنگین طور زخمی ہوا جسے علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکہ ہائیڈروجن پیروکسائیڈ پروڈکشن ایریا میں ہوا تھا جو کہ لکسی کیمیکل میں آتا ہے۔


ایک رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ جس فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے وہ شانڈونگ علاقہ کے لیاؤچینگ شہر میں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لیاؤچونگ ہائی ٹیک زون مینجمنٹ کمیٹی نے بیان بھی جاری کیا ہے جس میں اس دھماکہ سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔ دھماکہ کی وجہ سے فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی، حالانکہ بعد میں اس آگ پر قابو پا لیا گیا۔ یہ دھماکہ کیوں ہوا، اس سلسلے میں ابھی تک کوئی جانکاری سامنے نہیں آ سکی ہے۔ جانچ کمیٹی نے دھماکہ کی وجوہات جاننے کے لیے اپنی جانچ شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔