کرناٹک: تمکور میں جلسۂ عام سے خطاب کر رہے تھے راہل گاندھی، اذان کی آواز آئی تو خاموش ہو گئے، دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی عوام سے خطاب کر رہے تھے تو کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال ان کے پاس آئے اور اذان ہونے کی جانکاری دی، راہل گاندھی فوراً خاموش ہو گئے اور اشارے میں لوگوں سے بھی خاموش ہونے کو کہا۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سبھی سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریاست میں انتخابی تشہیر پرزور انداز میں کر رہے ہیں۔ آج کرناٹک کے تمکورو میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں ریاست کی بی جے پی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس درمیان ایک ایسا موقع آیا جب اچانک راہل گاندھی تقریر کرتے ہوئے رُک گئے۔ دراصل انھوں نے اپنی تقریر اذان کی آواز سن کر روک دی تھی۔

اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب راہل گاندھی عوام سے خطاب کر رہے تھے تو کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال ان کے پاس آئے اور اذان ہونے کی جانکاری دی۔ راہل گاندھی فوراً خاموش ہو گئے اور اشارے میں لوگوں سے بھی خاموش ہونے کو کہا۔ پھر جب اذان پوری ہو گئی تو راہل گاندھی نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کی۔


تمکور میں اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بار اپنی حکومت بنائیں اور مضبوطی کے ساتھ بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ بھی آپ نے بی جے پی کی حکومت نہیں بنائی تھی، لیکن بی جے پی نے اراکین اسمبلی کو خرید کر اور جمہوریت کو نیست و نابود کر اپنی حکومت بنا لی۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں بی جے پی نے صرف بدعنوانی کی ہے۔ کرناٹک کے لوگ بھی بی جے پی حکومت کو 40 فیصد کی حکومت کہتے ہیں، مطلب وہ ہر کام میں عوام سے 40 فیصد کمیشن لیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */