تہران میں القاعدہ سرغنہ کے قتل کی خبر غلط، امریکہ و اسرائیل نے بنائی فرضی کہانی: ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے اس میڈیا رپورٹ کو سرے سے غلط ٹھہرایا ہے جس میں راجدھانی تہران میں القاعدہ سرغنہ محمد المصری کے قتل کی بات کہی گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

ایران کی وزارت خارجہ نے اس میڈیا رپورٹ کو غلط بتایا ہے جس میں راجدھانی تہران میں القاعدہ لیڈر کے قتل کی بات کہی گئی ہے۔ خبر رساں ادارہ سنہوا کی رپورٹ کے مطابق 13 نومبر کو ’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ القاعدہ کے دوسرے کمانڈر محمد المصری کو اگست میں تہران میں مار دیا گیا تھا۔

اخبار کی رپورٹ میں امریکی خفیہ افران کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ 1998 میں افریقہ میں امریکی سفارتخانہ پر ہوئے 2 دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ میں سے ایک ہونے کا ملزم المصری کو 7 اگست کو موٹر سائیکل پر سوار دو قاتلوں نے گولیوں سے بھون دیا تھا۔ اس کے بعد ہفتہ کو ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ مغربی میڈیا کی کہانی ’امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ تیار کی گئی فرضی کہانی‘ ہے۔


سعید خطیب زادہ نے کہا کہ مغربی میڈیا کی رپورٹ میں ایران کے خلاف امریکی افسران کے ذریعہ لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور ساتھ ہی ملک میں دہشت گردوں کی موجودگی سے بھی انکار کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’واشنگٹن اور تل ابیب علاقہ میں اس گروپ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے ذریعہ کی گئی مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے وقت وقت پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے جھوٹی اور فرضی جانکاری میڈیا میں افشا کی جاتی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔