دہلی میں کورونا کا قہر: مرکزی وزارت داخلہ امت شاہ نے اجلاس طلب کیا

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن، مرکزی سکریٹری برائے صحت، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سمیت کئی اعلی افسران شامل ہوں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج شام 5 بجے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ نارتھ بلاک میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سنگھ، مرکزی سیکرٹری برائے صحت، دہلی کے ایل جی سمیت کئی اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔ اجلاس کے دوران کوئی اہم فیصلہ لئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا لگاتار اپنے پیر پسار رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7340 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 96 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد راجدھانی میں انفیکشن کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 82 ہزار 170 ہو گئی ہے۔ اس میں سے علاج کے بعد لاکھ 30 ہزار 195 مریض شفایاب ہو چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔