روسی مہم کو لگا زوردار جھٹکا، 5 بڑے حملوں کو یوکرینی فوج نے کیا ناکام

یوکرین کے جوائنٹ فورسز ٹاسک فورس نے ڈونباس میں پانچ روسی ٹینک، تین آرٹیلری سسٹم اور دو بکتر بند جنگی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے، علاوہ ازیں تین اورلان-10 ڈرون کو مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

روس-یوکرین جنگ
روس-یوکرین جنگ
user

قومی آوازبیورو

روس کے زوردار حملوں کا لگاتار منھ توڑ جواب دے رہی یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ڈونباس میں پانچ روسی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ جمعرات کی دیر شب ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یوکرینی جوائنٹ فورس نے کہا کہ ’’قبضہ داروں نے ڈونیتسک اور لوہانسک دھماکوں میں تقریباً 30 قصبوں اور گاؤں پر گولی باری کی ہے اور 52 عوامی ملکیت کو تباہ کر دیا ہے یا پھر نقصان پہنچایا ہے۔ ان میں 42 رہائشی عمارتیں، 2 کارخانے، ایڈمنسٹریٹو احاطے شامل ہیں۔‘‘

’یوکرینسکا پراودا‘ نے بتایا کہ یوکرینی فورس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئے حملوں میں پانچ شہری مارے گئے اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ جوائنٹ فورسز ٹاسک فورس نے ڈونباس میں پانچ روسی ٹینک، تین آرٹیلری سسٹم اور دو بکتر بند لڑاکو گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ یوکرینی فضائی دفاعی فورس نے تین اورلان-10 ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔


اس درمیان اسکیڈ (مشرق) آپریشنل ٹیکٹیکل گروپ کے ذریعہ ایک جنگی حملے نے ایک روسی کمانڈ اور اولوکون پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ یوکرینی دفاعی فورس نے 32 روسی فوجیوں کو مار گرایا اور دو ٹینک تباہ کر دیے، جس میں ایک فوج سے لڑنے والی گاڑی، ایک بکتر بند اہلکاروں کی گاڑی، دو توپ خانہ سسٹم، ایک مورٹار بندوق اور ایک ڈرون کو تباہ کیا گیا۔

’یوکرینسکا پراودا‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے جمعرات کو یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ روسی فوج پورے ڈونیتسک علاقہ پر قبضہ کرنے اور سیورسکی ڈونیٹ ندی کو جبراً پار کرنے پر توجہ مروکز کر سکتی ہے، لیکن انھیں مضبوط چیلنج دینا ہوگا۔‘‘ اسی وقت برطانوی فوجی خفیہ وزارت کے مطابق جارحانہ چیلنج روسی منصوبوں کو ناکام کر سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */