مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے استعفی کے مطالبہ پر یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، پتلا نذر آتش

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی سربراہ سرینواس بی وی نے کہا کہ بی جے پی کی کرونولاجی ملک سمجھ چکا ہے، اب بی جے پی کی ’کوچلو اور برباد کرو’ کی پالیسی نہیں چلے گی۔

یوتھ کانگریس کا مظاہرہ / تصویر آئی اے این ایس
یوتھ کانگریس کا مظاہرہ / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لکھیم پور کھیری معاملہ پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے استعفی کے مطالبہ پر انڈین یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پتلا نذر آتش کیا۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان نے مرکزی حکومت سے فوری وزیر کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی سربراہ سرینواس بی وی نے کہا کہ بی جے پی کی کرونولاجی ملک سمجھ چکا ہے، اب بی جے پی کی ’کچلو اور برباد کرو’ کی پالیسی نہیں چلے گی۔ ملک لکھیم پور کھیری قتل عام میں جان گنوانے والے کسانوں کو انصاف دلانے کے لئے وزیر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔


مرکزی حکومت کا کھیل عوام بخوبی سمجھ رہے ہیں۔ لکھیم پور کھیری قتل عام کے قصورواروں کو بچانے کے لئے حکومت جس سطح پر اتر آئی ہے، کسی سے چھپا نہیں ہے۔ وزیر مملکت کو اب تک عہدہ سے برخاست نہ کر کے بی جے پی قیادت نے اپنا کسان مخالف چہرہ اجاگر کر دیا ہے۔

یوتھ کانگریس کے کارکنان مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے استعفی کے مطالبہ کے حوالہ سے پارلیمنٹ ہاؤس پر احتجاج کرنے جا رہے تھے لیکن دہلی پولیس نے بیرکیڈنگ کر کے سبھی کو روک لیا اور کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Dec 2021, 5:40 PM