کل بھارت جوڑو یاترا کا تھا تاریخی دن: جے رام رمیش

جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا سے بہت پریشان ہے اور اس کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ اس کی بڑھتی مقبولیت کا سامنا کیسے کرے۔

راہل گاندھی، تصویر @Jairam_Ramesh
راہل گاندھی، تصویر @Jairam_Ramesh
user

قومی آوازبیورو

بھارت جوڑو یاترا پر بی جے پی کے تبصرے شروع دن سے رہے ہیں کہ جب یہ یاترا تمل ناڈو اور کیرالہ سے باہر دوسرے صوبوں میں داخل ہو گی تو اس کی مقبولیت کا سب کو اندازہ ہو جائے گا۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے بتایا کہ تمل ناڈو اور کیرالہ میں کامیاب رہی اس یاترا کو کرناٹک میں داخل ہوئے تین دن ہو گئے ہیں اور تین دن میں بی جے پی کے برسر اقتدار اس صوبے میں یاترا کو لے کر عوام میں جو جوش و خروش نظر آ رہا ہے وہ دیکھتے ہی بنتا ہے۔

جے رام رمیش نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ کل یعنی بھارت جوڑو یاترا کے 25 ویں دن یاتری میسور میں تھے جہاں زبردست بارش ہو رہی تھی۔ جے رام رمیش نے کہا کہ کل کا دن بھارت جوڑو یاترا کا تاریخی دن تھا کیونکہ موسلا دھار بارش میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوگوں سے خطاب کیا اور سب سے بڑی بات یہ کہ لوگوں کی بڑی تعداد جو بھارت جوڑو یاترا میں شریک تھے، انہوں نے اسی بارش میں راہل گاندھی کا خطاب سنا۔ انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش بھی لوگوں کے جذبے کو کم نہیں کر پائی۔


جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا سے بہت پریشان ہے اور اس کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ اس کی بڑھتی مقبولیت کا سامنا کیسے کرے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کل اور پرسوں تیوہار کی وجہ سے یاتریوں کے لئے آ رام کا دن ہے اور کانگریس صدر سونیا گاندھی اس یاترا میں تھوڑے وقت کے لئے 6 اکتوبر کو شریک ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */