ادھیر رنجن چودھری کی رہائش گاہ پر حملہ سے کانگریس لیڈران برہم

بہرام پور سے رکن اسمبلی منوج چکرورتی نے آج ادھیررنجن چودھری کے گھر کا معائنہ کیا اور پھر کہا کہ ترنمول کانگریس و بی جے پی دونوں ریاست میں تشدد کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر اور بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری کی رہائش گاہ پر حملہ کے بعد بنگال کانگریس کے لیڈروں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ورکرجان بوجھ کر ممبر پارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری کو نشانہ بنارہے ہیں۔

دراصل ہفتہ کی شب 11.30بجے کچھ شرپسند عناصر نے بہرام پور کے گورابازار میں واقع ادھیر رنجن چودھری کے گھر پر حملہ کردیا ہے۔ان کے گھر کی کھڑکیوں کو توڑ دیا گیا ہے۔تاہم حملے کے وقت ممبر پارلیمنٹ گھر پر موجود نہیں تھے۔اس واقعے کے خلاف کل پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔سی سی ٹی کے فوٹیج کی مدد سے پولس نے جانچ شروع کردی ہے۔


بہرام پور سے ممبر اسمبلی منوج چکرورتی نے آج ادھیررنجن چودھری کے گھر کا معائنہ کیا۔خیال رہے کہ مارچ میں بھی دہلی میں واقع ادھیر رنجن چودھری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا تھا۔ان کے سیکورٹی گارڈ کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔بلکہ ادھیررنجن چودھری کے گھر سے کچھ کاغذات کو بھی غائب کردیا گیا تھا۔اس وقت بی جے پی کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔

منوج چکرورتی نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ریاست میں تشدد کو بڑھاوا دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے لوگ علاقے پر قبضہ کرنے کی نیت سے ریاست میں کاماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔