مغربی بنگال: بی جے پی رکن اسمبلی بسواجیت نے بھی پارٹی سے بنائی دوری

بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بسواجیت داس موجود نہیں تھے، اور ہیسٹنگز آفس میں قانون سازوں کے لئے تربیتی کیمپ سے ان کی عدم موجودگی نے بھی قیاس آرائیوں کو ہوا دی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: مکل رائے کے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سے ہی بی جے پی کے کئی ممبران کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبر گردش کررہی ہے۔اب بی جے پی کے ایک اور ممبراسمبلی بسواجیت داس کے بی جے پی چھوڑنے کی افوہیں تیز ہوگئی ہیں، کیوں کہ وہ پارٹی کی گزشتہ کئی میٹنگوں سے غائب ہیں۔

بن گاؤن میں دلیپ گھوش کی میٹنگ میں بسواجیت نے اپنی عدم موجودگی پر معذرت کی تھی، کہ جن کے گھر بلایا گیا تھا وہ مختلف غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔ صرف یہی نہیں بسواجیت اور مکل رائے کے درمیان گہرے تعلقات رہے ہیں۔اس کے علاوہ بسواجیت دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ بھی ان کے تعلقات ہیں۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بسواجیت موجود نہیں تھے۔ ہیسٹنگز آفس میں قانون سازوں کے لئے تربیتی کیمپ سے ان کی عدم موجودگی نے بھی قیاس آرائیوں کو ہوا دی۔


بی جے پی نے آج جعلی ویکسین اسکینڈل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔پارٹی کے بیشتر ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ اس احتجاج میںا ٓج شامل ہوئے۔ لیکن بسواجیت وہاں نہیں موجود تھے۔ وہ اسمبلی ہاؤس میں بھی نہیں تھے۔اس سال فروری می ریاستی انتخابات سے قبل ترنمو ل کانگریس چھوڑ کر بی جے پی یں شامل ہونے والے بسواجیت نے اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ وہ بھی اپنے ہاتھوں سے ممتا کے پاؤں جھک گیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت کے وزیر اعلی نے بسواجیت سے پوچھاکہ آپ نے کیا فیصلہ لیا؟ئئ بسوجیت مسکرایئے اور وزیر اعلی کے الفاظ کا جواب نہیں دیا۔ اس وقت، بسواجیت کے ساتھ ایک اور نوپارا کے سابق ایم ایل اے سنیل سنگھ بھی تھے۔ سنیل کی واپسی کے بارے میں بھی افواہیں ہیں۔

بسواجیت نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ میرے خاندانی تعلقات مکل رائے کے ساتھ ہیں۔ لیکن سیاست میں ان کی پیروی نہیں کرتا ہوں۔دیدی (ممتا بنرجی) سے اچھا رشتہ ہے۔ وہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں۔ وہ بنگال کی وزیر اعلی ہیں۔ میری بھی وزیر اعلی ہیں۔ ابھیشیک بنرجی کا مجھ سے اچھا رشتہ بھی ہے۔ لیکن سیاست اور ذاتی تعلقات ایک نہیں ہیں۔ میرا سیاسی مستقبل کل ہی طے کرے گا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بسواجیت اپنے طرز عمل سے یہ واضح کر رہے ہیں کہ ترنمو کانگریس میں ان کی واپسی میں زیادہ دیر نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔