اترپردیش میں بدلے گا موسم، کئی اضلاع میں آج تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
آئی ایم ڈی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، کچھ مقامات پر شدید ژالہ باری کی بھی وارننگ دی گئی ہے، جس سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اتر پردیش میں اب کہرا اورسردی میں کمی آنے لگی ہے۔ گزشتہ 3 دنوں سے لوگوں کو کافی راحت محسوس ہورہی ہے لیکن اب موسم ایک بار پھر تبدیل ہونے والا ہے۔ ریاست میں آج سے مغربی ڈسٹربنس محسوس کیا جائے گا، جس سے کئی اضلاع میں گرج چمک، بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ جب کہ آگرہ اور متھرا سمیت 15 اضلاع میں ژالہ باری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش میں آج جمعرات (22 جنوری) سے مغربی ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے اور اس کے اثرات مغربی ڈویژن میں محسوس کیے جائیں گے۔ اس دوران ریاست کے کچھ حصوں میں بہت ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم پوروانچل میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ دونوں ڈویژن کے لیے کوئی خاص انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ریاست کے مغربی حصوں جیسے نوئیڈا، غازی آباد، متھرا، ہاتھرس، علی گڑھ، سنبھل، ہاپوڑ، امروہہ، میرٹھ، باغپت، مظفر نگر، شاملی، سہارنپور، بجنور، مراد آباد، رامپور اور آس پاس کے علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح جمعہ کے روز ریاست میں بارش کا موسم تیز ہو جائے گا، مغربی ڈویژن میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، کچھ مقامات پر شدید ژالہ باری کی بھی وارننگ دی گئی ہے، جس سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مشرقی اتر پردیش کے کچھ مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق23 جنوری کو آگرہ، متھرا، علی گڑھ، فیروز آباد، ہاتھرس، بلند شہر، سنبھل، مرادآباد، بجنور، رام پور، بریلی، بدایوں، کاس گنج، ایٹا اور آس پاس کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ژالہ باری کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سہارنپور، شاملی، میرٹھ، باغپت، امروہہ، بجنور، مظفر نگر اور رام پور میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح 24 جنوری کو مشرقی ڈویژن میں ہلکی بارش ہوگی۔ وہیں مغربی اتر پردیش میں موسم خشک رہے گا۔ 26 اور 27 جنوری کو بارش میں قدرے تیزی آئے گی۔ بارش کی وجہ سے اگلے دو دنوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں تیزی سے تبدیلی آئے گی۔ اس دوران درجہ حرارت میں 2-4 ڈگری کی کمی آئے گی جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔