وویک اگنیہوتری نے ’فلم فیئر ایوارڈس‘ کا کیا بائیکاٹ، 7 زمروں میں فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کا نام شامل

وویک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں فلم فیئر ایوارڈس جیتنے والوں کو پہلے سے ہی مبارکباد پیش کر دی ہے اور ساتھ ہی انھوں نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ہنگامہ کھڑا کرنا نہیں ہے، بس وہ موجودہ حالات کو بدلنا چاہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وویک اگنیہوتری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وویک اگنیہوتری، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کے ہدایت کار وویک اگنیہوتری نے ’فلم فیئر ایوارڈس‘ فنکشن میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ آج رات ممبئی میں یہ ایوارڈ فنکشن ہونا ہے جس کی میزبانی سلمان خان کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم فیئر ایوارڈس کے 7 مختلف زمروں میں فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کا نام شامل ہے، اس کے باوجود وویک اگنیہوتری نے اس تقریب میں شامل ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

وویک اگنیہوتری نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں فلموں کی فہرست کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں پتہ چلا ہے فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کو فلم فیئر ایوارڈس کے 7 الگ الگ زمروں میں شامل کیا گیا ہے۔ لیکن وہ اس طرح کے اینٹی-فلم ایوارڈس کا حصہ نہیں بن سکتے۔ دراصل فلم فیئر کی طرف سے کیے گئے ٹوئٹس کو شیئر کرتے ہوئے وویک نے اس بات پر سبھی کو غور کرنے کے لیے کہا ہے کہ ہدایت کار کے چہروں کی جگہ اسٹارس کے چہرے لگائے گئے ہیں۔ اس طرح کی چیزیں وویک اگنیہوتری کو بالکل بھی پسند نہیں آتی ہیں۔


بہرحال، وویک اگنیہوتری نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں فلم فیئر ایوارڈس جیتنے والوں کو پہلے سے ہی مبارکباد پیش کر دی ہے اور ساتھ ہی انھوں نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ہنگامہ کھڑا کرنا نہیں ہے، بس وہ موجودہ حالات کو بدلنا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔