وی آئی ایل نے 5 جی کا ٹرائلز کیا، ڈاؤن لوڈ کی رفتار 1.5 جی بی پی ایس

کمپنی کو محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے 5 جی نیٹ ورک ٹرائل کے لئے روایتی 3.5 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم بینڈ کے ساتھ ساتھ 26 گیگا ہرٹز جیسے ایم ایم ویو ہائیر بینڈ بھی الاٹ کیے گئے ہیں۔

وی آئی 5 جی
وی آئی 5 جی
user

یو این آئی

ممبئی: ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے ووڈا فون آئیڈیا لمیٹڈ (وی آئی ایل) نے مہاراشٹر کے پونے اور گجرات کے گاندھی نگر میں ٹیلی کام نیٹ ورک کے پانچویں جنریشن (5 جی) ٹرائل میں 1.5 گیگا بائٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار کا دعویٰ کیا ہے۔

کمپنی نے اتوار کو بتایا کہ وی آئی ایل نے پونے شہر میں کلاؤڈ کور، نیو جنریشن کے ٹرانسپورٹ اور ریڈیو ایکسیس نیٹ ورکس کی لیب میں اپنا 5 جی ٹرائلز کیا ہے۔ اس ٹرائل میں، ایم ایم ویو اسپیکٹرم بینڈ پر 3.7 جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ حاصل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گاندھی نگر اور پونے شہر میں 3.5 گیگا ہرٹز بینڈ 5 جی ٹرائل ڈاؤن لوڈ کی اسپیڈ 1.5 جی بی پی ایس تک رہی ہے۔ کمپنی کو محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے 5 جی نیٹ ورک ٹرائل کے لئے روایتی 3.5 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم بینڈ کے ساتھ ساتھ 26 گیگا ہرٹز جیسے ایم ایم ویو ہائیر بینڈ بھی الاٹ کیے گئے ہیں۔


وی آئی ایل کے سی ٹی او، جگبیر سنگھ نے اب تک کے ٹرائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’ہم حکومت کی طرف سے الاٹ کردہ 5 جی اسپیکٹرم بینڈ پر 5 جی ٹرائلز کے ابتدائی مراحل میں حاصل شدہ اسپیڈ کے نتائج سے خوش ہیں۔ ہندوستان میں ایک مضبوط 4 جی نیٹ ورک قائم کرنے اور سب سے تیز 4 جی اسپیڈ اور 5 جی کے لئے نیٹ ورک فراہم کرنے کے بعد، ہم اب اگلی جنریشن کی 5 جی ٹیکنالوجی کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ملک میں کاروباری اداروں اور صارفین کو صحیح معنوں میں ڈیجیٹل تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔