اتر پردیش: 2 سادھوؤں کی مشتبہ حالت میں موت، ایک کی حالت نازک

مکٹ گراج باغ کے نزدیک ایک آشرم میں گلاب سنگھ، شیام سندر اوررام بابو نامی سادھو کی چائے پینے کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔ گلاب سنگھ اور شیام سندر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا واقع گووردھن قصبے میں مکٹ گراج باغ کے نزیک بنے ایک آشرم میں آج چائے پینے کے بعد مشتبہ حالت میں دو سادھوں کی موت ہوگئی جبکہ تیسرے سادھو کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کے تعلق سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس ڈاکٹر گروور نے آج بتایا کہ گووردھن قصبے میں مکٹ گراج باغ کے نزدیک ایک آشرم میں گلاب سنگھ (60)، شیام سندر(61) اوررام بابو کی چائے پینے کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔ گلاب سنگھ اور شیام سندر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ڈاکٹر گروور نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ سورگھ را م مشرا کے ساتھ انھوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔پوچھ تاچھ کے دوران اسپتال میں زیر علاج رام بابو نے بتایا کہ تینوں سادھوؤں نے آج صبح چائے پی ہے، اس کے بعد سے ہی تینوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ پڑوسیوں نے انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے گلاب سنگھ اور شیام سندر کو مردہ قرار دے دیا۔


پولس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم ویڈیو گرافی کے ساتھ کرایا جارہا ہے جبکہ موقع واردات سے برآمد سامان کی فورنسک ٹیم نے جانچ کے لئے نمونے لے لئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔