اتر پردیش: صحافی کی ہلاکت معاملہ میں خاتون داروغہ سمیت 2 پولس اہلکار معطل

قتل کی رپورٹ درج ہونے کے بعد ہی ملزم خاتون داروغہ اور سپاہی بغیر کسی اطلاع کے اپنی ڈیوٹی سے غائب ہوگئے تھے۔ اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نے انہیں معطل کر دیا ہے۔

تصویر ٹوءٹر (ویڈیو گریب)
تصویر ٹوءٹر (ویڈیو گریب)
user

یو این آئی

اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ کے بہار علاقے میں صحافی کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے میں نامزد خاتون داروغہ اور ایک سپاہی کو معطل کردیا گیا ہے وہیں متاثرہ کنبے نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ جمعہ کو صحافی سورج پانڈے کی ریلوے ٹریک پر لاش ملنے کے بعد ماں لکشمی پانڈے کی تحریر پر پولیس نے بہار تھانے میں تعینات خاتون انسپکٹر سنیتا چورسیا اور خاتو ن تھانے میں ایس او کے ڈرائیور سپاہی امر سنگھ پر مقدمہ در ج کیا گیا ہے۔ قتل کی رپورٹ درج ہونے کے بعد ہی ملزم خاتون داروغہ اور سپاہی بغیر کسی اطلاع کے اپنی ڈیوٹی سے غائب ہوگئے تھے۔ اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نے انہیں معطل کر دیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کلکرنی نے صحافی کے مشتبہ موت کی جانچ کے لئے سی او سٹی گورو ترپاٹھی کی قیادت میں ایک ٹیم کی تشکیل دے کر غیر جانبدارنہ جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔ حادثے کے دو دن بعد بھی گرفتاری نہ ہونے پر متوفی صحافی کی ماں نے وزیر اعلی کو خط لکھ کر کنبے کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے اور خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔