اتر پردیش: بہرائچ میں خوفناک آتشزدگی، 30 مکانات جل کر خاک

مقامی افراد کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع کے 2 گھنٹے بعد دمکل کی گاڑی پہنچی۔ آگ بجھانے میں کم سے کم پانچ گھنٹے لگ گئے۔

علامتی، تصویر ؤئی اے این ایس
علامتی، تصویر ؤئی اے این ایس
user

یو این آئی

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے جرول بلاک ڈیولپمنٹ علاقے کے تپے سپاہ گاوں میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ نے تقریباً 30 مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا، جس سے تمام مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔ اس واقعہ میں تقریباً 25 مویشیوں کی بھی جھلس کر موت ہوگئی۔

پولیس نے آج یہاں بتایا کہ علی الصبح ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک شکل اختیارکرلی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم سمیت دیگر محکمہ ریونیو کے ملازمین موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی افراد کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع کے 2 گھنٹے بعد دمکل کی گاڑی پہنچی۔آگ بجھانے میں کم سے کم پانچ گھنٹے لگ گئے۔


پولیس ذرائع کے مطابق جرول بلاک کے تحت گرام پنچایت تپے سپاہ میں بنگلا کے پیچھے سیلاب و کٹان متاثرین مقیم ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق جیرا کے گھر بدھ کی صبح بیٹری سے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ مقامی افراد جب تک آگ بجھانے کی کوشش کرتے تب تک آگ کی شعاعوں نے پڑوس کے دیگر مکانات کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ ایس ڈی ایم مہیش کمار کیتھل کا کہنا ہے کہ محکمہ ریونیو کے ملازمین کی رپورٹ ملنے کے بعد متاثرین کو مالی تعاون فراہم کیا جائے گیا۔ فوری امداد کے طور پرترپال اور کوٹیدار کے ذریعہ کھانے کی اشیاء دستیاب کرائی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔