اتر پردیش کے افسران یوگی کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ جب راجدھانی لکھنؤ کے ایک حلقے میں ایس ڈی ایم اور لیکھ پال گھنٹوں دھان خرید مرکز کی تلاش میں گھومتے رہے تب کہیں ایک سنٹر کی کھوج کرپائے۔وہاں بھی خرید نہیں ہورہی تھی۔

اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ
اکھیلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلی کو اقتدار پر قابض ہوئے ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ افسران انہیں سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ اکھلیش یاو نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اترپردیش میں کسان سخت بحران میں ہیں۔کسان کی فصل کھلے عام لوٹی جا رہی ہے۔ کسانوں کے لئے کیے گئے تمام اعلانات فائلوں میں دھول کھا رہے ہیں۔ سبھی کسانوں کی قرض معافی کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔فصل انشورنس کا فائدہ انشورنس کمپنیوں کے حصے میں گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ جب زرعی بل بنایا جارہا تھا تبھی اس بات کا شبہ تھا کہ اس سے کسانوں کو زیادہ نقصان ہوگا۔ کسان کو کم از کم سہارا قمیت سے محروم ہونا پڑے گا۔ ریاست میں دھان خرید کے آغاز کے ساتھ کسانوں کی تباہی کے دن شروع ہوگئے۔سرکاری دعوؤں کے باوجودکتنے دھان خرید مراکز کھلے ہیں یا خرید کررہے ہیں اس کی تو الگ سے جانچ ہونی چاہئے۔جب راجدھانی لکھنؤ کے ایک حلقے میں ایس ڈی ایم اور لیکھ پال گھنٹوں دھان خرید مرکز کی تلاش میں گھومتے رہے تب کہیں ایک سنٹر کی کھوج کرپائے۔وہاں بھی خرید نہیں ہورہی تھی۔


سابق وزیر اعلیٰ نے ساتھ ہی کہا کہ ایک تو کسان کو آن لائن رجسٹریشن میں ہی دقتوں کا سامنا ہے دوسری وہاں بھی وصولی کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔ آن لائن بکنگ کے نام پر کسانوں سے 50 تا 100 روپئے تک وصولے جارہے ہیں۔ دھان خرید مراکز پر کسان اپنی فصل لئے تین چار دن پڑا رہتا ہے اس کے لئے ان مراکز پر بنیادی ضروریات تک کا انتظام نہیں ہے۔ کبھی تول کے لئے مزدور نہ ہونے کا بہانہ ہے تو کبھی ڈسٹر کی کمی کا رونا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں کسانوں کو دھان کے میعار میں کمی کا نقص بتا کر واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔