اترپردیش: جسم فروشی کے معاملے میں داروغہ لائن حاضر، دو سپاہی معطل

سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر انوپ شہر پولیس نے قصبہ واقع ایک ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں چھاپہ مار کر چار الگ الگ کمروں سے چار لڑکوں اور چار لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے انوپ شہر واقع ایک ہوٹل میں جسم فروشی کی شکایت، جانچ میں صحیح پائے جانے کے بعد حلقہ انچارج داروغہ کو لائن حاضر اور تھانے میں تعینات دو سپاہیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر انوپ شہر پولیس نے قصبہ واقع ایک ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں چھاپہ مار کر چار الگ الگ کمروں سے چار لڑکوں اور چار لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے گرفتار کی گئی لڑکیوں سمیت ہوٹل مالک، منیجر اور ایک ملازم سمیت کل 11 افراد کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ معاملے کی جانچ ڈبائی کے سرکل افسر وندنا شرما کو سونپی گئی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ہوٹل میں چل رہے جسم فروشی اسکینڈل کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہونے کی شکایت پر اس کی جانچ انوپ شہر کے سرکل افسر رمیش چندر ترپاٹھی سے کرائی گئی۔ سردست جانچ میں شکایت صحیح ملنے پر تھانے میں تعینات کانسٹیبل ونود گری اور کانسٹیبل روی کانت کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔