اتر پردیش: پولیس ٹیم پر حملہ کے الزام میں 150 لوگوں کے خلاف مقدمہ

پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے آج 32 نامزد افراد سمیت 150 نامعلوم افراد کے خلاف جان لیوا حملہ، تشدد مارپیٹ وغیرہ کا معاملہ درج کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کل تحصیل احاطے میں نمازادا کرنے کے سلسلے میں ہوئے تنازع کے دوران موقع پر تعینات پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے آج 32 نامزد افراد سمیت 150 نامعلوم افراد کے خلاف جان لیوا حملہ، تشدد مارپیٹ وغیرہ کا معاملہ درج کیا ہے۔

کل رات رام سنیہی گھاٹ تحصیل میں رہائشی احاطے کے نزدیک ایک بھون میں رہنے والے تحصیل انتظامیہ نے چاردن قبل شناختی کارڈ طلب کیا تھا۔الزام ہے کہ شناخت کارڈ دینے کے بجائے وہ لوگ فرار ہوگئے تھے۔اس معاملے میں جمعرات کو تحصیل انتظامیہ نے احاطے پربیریکیٹنگ کراکر مقام کو سیل کر کے پولیس تعینات کردیا تھا۔ سیل مقام کو مذہبی مقام بتاتے ہوئے ایک سماج کے کچھ افراد کل دوپہر پہنچے، لیکن بھاری پولیس ٹیم کو دیکھ کر واپس لوٹ گئے تھے۔ اس ضمن میں حالات اس وقت خراب ہوگئے جب جمعہ کی رات تقریبا آٹھ بجے ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد لاٹھی ڈنڈوں سے مسلح ہوکر سیل مقام پر پہنچ گئے۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے وہاں تعینات پولیس ٹیم پر حملہ کردیا اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔


بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں دو داروغہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد رام سنیہی گھاٹ تھانے کی پولیس پہنچی اور آنسو گیس کے گولے و ربر کی گولیاں چلا کر شرپسند عناصر کو منتشر کیا۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایک درجن تھانوں کی پولیس ، پی اے سی کے ساتھ ڈی ایم و ایس پی سمیت کئی افسران نے آدھی رات تک رام سنیہی گھاٹ میں ہی قیام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔