اتر پردیش: تین دنوں سے لاپتہ نابالغ بچی کی لاش آسارام کے آشرم میں کھڑی کار سے برآمد

آشرم میں موجود کار سے بہت بدبو آ رہی تھی، جب آشرم کے چوکیدار نے کار کو کھول کر دیکھا تو اس میں بچی کی لاش پڑی ہوئی تھی، چوکیدار نے فوراً پولیس کو اس کی خبر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آسارام اس وقت جیل میں بند ہیں، لیکن ان کے آشرم میں موجود ایک کار سے نابالغ بچی کی برآمد لاش نے کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ آسا رام کے آشرم میں آلٹو کار سے تقریباً 13 سال کی نابالغ بچی کی لاش ملی ہے جو کہ گزشتہ 5 اپریل سے لاپتہ تھی۔ اس خبر نے آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے اور خبر ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملہ نگر کوتوالی علاقہ کے تحت ویمور کا ہے۔ کار سے بہت بدبو آ رہی تھی جس کے بعد آشرم کے چوکیدار نے کار کو کھول کر دیکھا تو اس میں بچی کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ چوکیدار نے فوراً پولیس کو اس کی خبر دی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس اور فورنسک ٹیم نے آشرم اور گاڑی کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔


واضح رہے کہ آسارام کے آشرم سے لاش ملنے کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی سا طرح کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ 2008 میں گجرات میں آسارام کے آشرم ’گروکل‘ میں حیرت انگیز طور پر 2 طلبا غائب ہو گئے تھے۔ بعد میں ان طلبا کی لاشیں سابرمتی ندی کے ساحل پر برآمد ہوئی تھیں۔ گجرات کے بعد مدھیہ پردیش کے چھندواڑا ضلع میں موجود گروکل آشرم میں بھی ایک بچے کی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ یہ واقعہ بھی 2008 میں ہی پیش آیا تھا۔ آشرم کے بیت الخلاء میں بچے کی لاش ملی تھی جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس کی موت باتھ روم میں گرنے سے ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔