مین پوری ضمنی انتخاب: اکھلیش یادو نے اسٹیج پر چچا شیو پال کے چھوئے پاؤں، مخالفین کو دیا متحد ہونے کا پیغام

بی جے پی نے رگھوراج کو مین پوری لوک سبھا سیٹ کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ سیاست کی دنیا میں شاکیہ خود کو ملائم سنگھ یادو کا شاگرد اور وہ شیو پال سنگھ یادو کے قریب مانے جاتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے اسٹیج پر چچا شیو پال کے چھوئے پاؤں
اکھلیش یادو نے اسٹیج پر چچا شیو پال کے چھوئے پاؤں
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ سمیت پانچ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ مین پوری سیٹ سماج وادی پارٹی کے لیے ناک کی لڑائی بن گئی ہے۔ یہ سیٹ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس سیٹ پر سماج واد پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو الیکشن لڑ رہی ہیں۔

ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے، اکھلیش یادو اپنے چچا شیو پال یادو کے ساتھ باہمی اختلاف کو دور کرتے ہوئے انتخابی مہم چلاتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک تصویر سیفئی میں منعقدہ جلسہ عام سے دیکھنے کو ملی۔ شیو پال یادو پہلے ہی اسٹیج پر موجود تھے۔ جیسے ہی اکھلیش یادو اسٹیج پر پہنچے انہوں نے شیو پال یادو کے پاؤں چھوئے۔ اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ملائم سنگھ یادو کی موت سے پہلے اکھلیش یادو اور شیو پال یادو کے درمیان جھگڑے کی خبریں عام تھیں۔ لیکن ضمنی انتخابات کے درمیان اس ویڈیو کے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا چچا بھتیجے کا جھگڑا ختم ہو گیا ہے؟


مین پوری لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی بھی کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی۔ اس سیٹ کے لیے بی جے پی نے رگھوراج سنگھ شاکی کو امیدوار بنایا ہے۔ 58 سالہ شاکیہ 13ویں اور 14ویں لوک سبھا میں سماج وادی پارٹی کے رکن رہے ہیں اور وہ اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ سیاست کی دنیا میں وہ اپنے آپ کو ملائم سنگھ یادو کا شاگرد کہتے ہیں، اور انہیں شیو پال سنگھ یادو کا قریبی سمجھا جاتا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔