ممتا یوپی میں ’کھیلا‘ کے لیے تیار، لکھنؤ میں اکھلیش کے ساتھ کریں گی ورچوئل ریلی

ترنمول کانگریس چیف اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آئندہ اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی حمایت کے لیے دو روزہ دورے پر پیر کو لکھنؤ پہنچیں گی۔

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ترنمول کانگریس چیف اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کی حمایت کرنے کے لیے دو روزہ دورہ پر پیر کے روز لکھنؤ پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شام تقریباً 5 بجے لکھنؤ میں پارٹی دفتر پہنچ سکتی ہیں جہاں وہ ایک پریس کانفرنس کریں گی اور ریاست کے لوگوں سے انتخاب میں سماجوادی پارٹی اور اس کے رہنماؤں کی حمایت کرنے کی اپیل کریں گی۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اکھلیش کے ساتھ ایک ورچوئل مشترکہ ریلی سے بھی خطاب کریں گی۔

وزیر اعلیٰ نے 2017 کے اسمبلی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کے لیے تشہیر کا کام کیا تھا۔ 2 فروری کو ترنمول کانگریس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی پارٹی 2024 میں اتر پردیش سے لوک سبھا انتخاب لڑے گی۔ وہ اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب نہیں لڑنے جا رہی ہے، لیکن میں سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی حمایت کرنے جا رہی ہوں۔ انھوں نے سبھی مقامی پارٹیوں سے اتر پردیش میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ہاتھ ملانے کی اپیل بھی کی ہے۔


ترنمول کانگریس ریاست میں 2024 کے لوک سبھا انتخاب سے پہلے اپنی طاقت کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اتر پردیش میں جمعرات سے سات مراحل میں اسمبلی انتخاب ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔