یوپی انتخاب: کانگریس نے جاری کی 28 امیدواروں کی نئی فہرست، 10 خواتین شامل

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے مزید 28 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، اس فہرست میں 10 خواتین کو بھی ٹکٹ ملا ہے۔

کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے 28 مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں بھی 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دیئے جانے کا خیال رکھا گیا ہے۔ کانگریس کی جاری کردہ تازہ فہرست میں 10 خواتین کے نام شامل ہیں۔ مرکزی انتخابی کمیٹی کے ذریعہ جاری نئی فہرست میں پانچویں، چھٹے اور ساتویں مرحلہ کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔

کانگریس نے امیٹھی سے جہاں آشیش شکلا کو ٹکٹ دیا ہے، وہیں گھوسی سے پرینکا یادو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس فہرست میں جن 10 خاتون امیدواروں کا نام شامل ہے وہ ہیں رینا دیوی (ہندیا)، مادھوی رائے (میجا)، رنکی سنیل پٹیل (کاراچھنا)، نشاط فاطہ (کٹیہاری)، کرن بھارتی (بلہا-ایس سی)، تواریتا سنگھ (تراب گنج)، سنتوش کماری (مانک پور-ایس سی)، پونم آزاد (بانس گاؤں-ایس سی)، سونیا شکلا (چلوپور) اور پرینکا یادو (گھوسی)۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔