کولگام انکاؤنٹر میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک: جموں و کشمیر پولیس

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام انکاؤنٹر میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

سیکورٹی، علامتی تصویر یو این آئی
سیکورٹی، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی بالا گاوں میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شبانہ تصادم میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام انکاؤنٹر میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کولگام کے ریڈونی بالا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ جونہی حفاظتی عملے نے مشتبہ مقام کی طرف پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔


پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا، دونوں طرفین سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کو سرینڈر کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا، تاہم وہ لڑنے پر بضد تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */