دو مال بردار گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، پٹری سے اترے نصف درجن ڈبے، 15 ٹرینیں متاثر

ناردرن ریلوے کے مطابق یہ واقعہ سلطان پور جنکشن کے جنوبی کیبن کے قریب صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ اس حادثے کی وجہ سے شمال سے مغرب جانے والی تقریباً 15 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین کے ڈبے پٹری سے اترے / آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین کے ڈبے پٹری سے اترے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے سلطان پور میں جمعرات (16 فروری) کی صبح دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں ٹرین کے تقریباً نصف درجن ڈبے پٹری سے اتر گئے اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ناردرن ریلوے کے مطابق یہ واقعہ سلطان پور جنکشن کے جنوبی کیبن کے قریب صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ اس حادثے کی وجہ سے شمال سے مغرب جانے والی تقریباً 15 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔

معلومات کے مطابق، لکھنؤ-وارانسی اور ایودھیا الہ آباد (پریاگ راج) ریلوے ٹریک پر صبح سے ہی رکاوٹ ہے۔ ریلوے کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک مال گاڑیوں کو پٹری سے ہٹا کر راستہ خالی کیا جا رہا تھا۔


ناردرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر دیپک کمار نے کہا ’’آج صبح تقریباً 5.30 بجے لکھنؤ ڈویژن کے سلطان پور اسٹیشن کے قریب دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کی وجہ سے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر پرتاپ گڑھ اور رائے بریلی کی طرف جانے والی ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔‘‘

حادثے کی وجہ سے 22418 وارانسی مہامنا ایکسپریس، 19313 اندور-پٹنہ ایکسپریس، 13240 کوٹہ پٹنہ ایکسپریس، 13414 فرکا ایکسپریس، 22183 ساکیت سپرفاسٹ ایکسپریس، 12238 بیگم پورہ ایکسپریس اور 19669 ایکسپریس کا رخ موڑ دیا گیا۔ جبکہ 20401 لکھنؤ سپر فاسٹ شٹل، 04381 ​​ایودھیا کینٹ ایکسپریس اسپیشل، 14234 سوریو ایکسپریس اور 20402 وارانسی سپر فاسٹ ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔