کنگنا رانوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند، ایف آئی آر بھی درج

متنازعہ اداکارہ کنگنا رانوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے مغربی بنگال الیکشن کے دوران اور بعد میں کئی متنازعہ ٹوئٹ کیے تھے۔ اُدھر کولکاتا میں کنگنا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے

کنگنا رانوت، تصویر یو این آئی
کنگنا رانوت، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ٹوئٹر نے اداکارہ کنگنا رانوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپنڈ (معطل) کر دیا ہے۔ ٹوئٹر نے بتایا ہے کہ کنگنا نے ٹوئٹر پلیٹ فارم کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ کنگنا نے دراصل مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد کئی متنازعہ ٹوئٹس کیے تھے۔ اسے لے کر ان کے اوپر کیس بھی درج ہوا ہے۔

کنگنا رانوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند، ایف آئی آر بھی درج

کنگنا رانوت نے ایک ٹوئٹ میں سنہ 2000 کی دہائی کی یاد دلاتے ہوئے مغربی بنگال کے لوگوں کو سبق سکھانے کی بات کہی تھی۔ دھیان رہے کہ 2000 کی دہائی کا سب سے خطرناک واقعہ گجرات فسادات ہیں، جس میں ہزاروں لوگوں کی جان گئی تھی۔ کنگنا نے اپنے ٹوئٹ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھیں ’دیتیہ‘ (شیطان) قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ غنڈئی کا جواب دینے کے لیے سپر غنڈئی کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ ’’مودی جی انھیں قابو میں کرنے کے لیے اپنا 2000 کی دہائی والی بڑی شکل دکھائیں۔‘‘ کنگنا نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی بنگال میں صدر راج کا بھی مطالبہ کیا تھا۔


کنگنا رانوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند، ایف آئی آر بھی درج

اس درمیان متنازعہ ٹوئٹ کے بعد کنگنا کے اوپر کیس بھی درج ہوا ہے۔ کولکاتا پولس نے کنگنا رانوت کے خلاف مغربی بنگال کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں شکایت درج کی ہے۔ ایڈوکیٹ سمت چودھری نے ای میل کے ذریعہ کولکاتا پولس کمشنر سومین مترا کو شکایت بھیجی تھی۔ اپنے ای میل میں انھوں نے کنگنا رانوت کے ٹوئٹ کے تین لنکس بھی بھیجے ہیں۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے بنگال کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا اور انھیں بے عزت بھی کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔